سابق وزیراعظم نوازشریف نے اتوار کو وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 دسمبر 2017 18:51

سابق وزیراعظم نوازشریف نے اتوار کو وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 دسمبر2017ء) : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت لند ن میں پارٹی قیادت کااعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں سیاسی و معاشی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کی مہم پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیرخارجہ خواجہ آصف ، اسحاق ڈار، مریم نوازسمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں امریکی فیصلے کیخلاف فلسطین کی بھرپور حمایت جاری رکھنے اور اوآئی سی کے اجلاس پرمکمل عملدرآمد کرنے کا عزم بھی کیا گیا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کہا کہ پاکستان ترقی کی ڈگرپرچل رہا تھا اب مشکلات آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کے موجودہ حالات خوش کن نہیں ہیں۔

ملک بدحالی کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ بھی نیچے کی طرف جارہی ہے۔سٹاک ایکسچینج 54 سے کم ہوکر37ہزارپوائنٹس پرآچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ایسے فیصلے انتشار اومعاشی بدحالی کاباعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 4 سال محنت کرکے بجلی کی کی کمی کو دور کیا۔نوازشریف نے کہا کہ سی پیک منصوبے بھی سست روی کا شکارہیں۔ دہشتگردی نے بھی پھرسراٹھانا شروع کردیاہے۔سب چیزیں نشاندہی کررہی ہیں کہ ملکی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد اتوار کووطن واپس آنے کا فیصلہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :