بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان

جمعرات 14 دسمبر 2017 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹیں بھی بین الاقوامی مارکیٹ کے زیر اثر رہیں۔

(جاری ہے)

کراچی صراف ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر جبکہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں 300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1242 ڈالر سے بڑھ کر 1256 ڈالر جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت 54200 روپے سے بڑھ کر 54500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 46457روپے سے 46714 روپے ہوگئی۔

جمعرات کو مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 790 روپے سے بڑھ کر 800 روپے ہوگئی۔