اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری

سعودی ریال اور یو اے ای درہم میں کمی جبکہ یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 19:11

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور یو اے ای درہم میں کمی جبکہ یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد وشمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر 110.30 روپے سے گھٹ کر 109.80 روپے اور قیمت فروخت 110.80 روپے سے گھٹ کر 110.30 روپے ہوگئی۔ اعدادو شمار کے مطابق یورو کی قیمت خرید میں 25 پیسے اور قیمت فروخت میں 20 پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر میں 45 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں بالترتیب یورو کی قیمت خرید 128.00 روپے سے بڑھ کر 128.25 اور قیمت فروخت 129.80 روپے سے بڑھ کر 130.00 روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 145.30 روپے سے بڑھ کر 145.75 روپے اور 147.30 روپے سے بڑھ کر 147.75 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سعودی ریال کی قیمت خرید میں 20 پیسے اور قیمت فروخت میں 15 پیسے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید میں 20 پیسے اور قیمت فروخت میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 29.10 روپے سے گھٹ کر 28.90 روپے اور قیمت فروخت 29.40 روپے سے گھٹ کر 29.25 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید 29.80 روپے سے گھٹ کر 29.60 روپے اور قیمت فروخت 30.30 روپے سے گھٹ کر 30.00 روپے ہوگئی۔ دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں 68 پیسے اور قیمت فروخت میں 58 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 110.50 روپے سے گھٹ کر 109.82 روپے اور قیمت فروخت 110.60 روپے سے گھٹ کر 110.02 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :