ْپاکپتن، بس میں دوران سفر ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی خاتون نے ساتھیوں بلا کر خاتون کو لوٹ لیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 19:01

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء)بس میں سفر کے دوران ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی خاتون نے ساتھیوں بلا کر خاتون کو لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غلام محمد ٹائون عارفوالاکے سجاد احمد خاں کی بیوی شمیم مبارک بس میں واپس عارفوالا آ رہی تھی کہ ساتھ بیٹھی ملزمہ شابہ شاہ نے عارفوالا پہنچنے سے پہلے فون کرکے اپنے چھ ساتھیوں کولاری اڈا پر بلا لیا۔جب وہ لاری اڈا پر اتریں تو چھ ملزموں ساجد عرف فیصل وغیرہ کیری ڈبہ میں سجاد احمد خاں کی بیوی شمیم مبارک کو اغوا کرکے ساہیوال روڑ عارفوالا لے گئے اور اس سی375000 روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی وغیرہ چھین کر اس کو سی این جی پمپ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔