پاکپتن، اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈسڑکٹ جیل پاکپتن کے وارڈن کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 19:01

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈسڑکٹ جیل پاکپتن کے وارڈن کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ جیل پاکپتن کے وارڈن نے جیل میں بند بابر کے بھائی رانا نثار کو اس کے بھائی پر جیل میں تشدد نہ کرنے پر دس ہزار روپے طلب کئے ۔اس نے اینٹی کرپشن سرکل پاکپتن کو اطلاع کر دی ۔اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈسڑکٹ جیل پاکپتن کے وارڈن علی شیر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن سرکل پاکپتن مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :