پاکپتن، دسویں جماعت کا طالبعلم سکول واپسی پرموٹر سائیکل پر جاتے ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ،ساتھی زخمی

جمعرات 14 دسمبر 2017 19:01

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) دسویں جماعت کا طالب علم سکول سے واپسی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ساتھی طالب علم زخمی تفصیلات کے مطابق چک آہلوکا کا رہائشی نہم جماعت کا طالب علم محمد خان گورنمٹ ہائی سکول بستی غلام قادر المعرف چن پیر سے چھٹی کے بعد واپس گھر جاتے ہوئے آبای وینساں والی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ نے ٹکر ماری جس سے نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اسکا ساتھی طالب علم زاہد زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ ڈرائیور موقع سے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ لے کر فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :