خیرپور تعلقہ میونسپل کمیٹی چیئرمین سید امجد علی شاہ جیلانی نے گوشت مارکیٹ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کردیا

اب قصاب نئی عمارت میں جانور ذبح کرکے گوشت فروخت کریں گے جس سے انہیں ،شہریوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوگی ، چیئرمین تعلقہ میونسپل کمیٹی خیرپور

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:56

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء)خیرپور تعلقہ میونسپل کمیٹی چیئرمین سید امجد علی شاہ جیلانی نے گوشت مارکیٹ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کردیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر گوشت مارکیٹ کی نئی بلڈنگ تعمیر کرائی گئی ہے کیوں کہ پہلے سڑک و مختلف مقامات پر جانور ذبح کرکے گوشت تیار کیا جاتا تھا جس سے شر بھر میں گندگی غلاظت کے سبب قصاب و شریوں کو مشکلات درپیش تھی اب قصاب نئی عمارت میں جانور ذبح کرکے گوشت فروخت کریں گے جس سے انہیں اور شہریوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوگی ،ان کی کوشش ہے کہ قصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔

صفائی کے عملے کو بھی تاکید کی جاتی ہے کہ وہ گوشت مارکیٹ سمیت شہر بھر میں صفائی ستھرائی نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنائیں ان کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تعلقہ میونسپل کمیٹی چیئرمیں سید امجد علی شاہ جیلانی نے چھ ماہ قبل گٹر کی صفائی کے دوران جاں بحق ہونے والے بلدیہ ملازم غلام سرور جوگی کی اہلیہ کوامدادی دو لاکھ روپے کا چیک دیا اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی مختلف اوقات میں مناسب مدد بھی جاری رکھیں گے تاکہ وہ بھی سکھ چین والی زندگی بسر کرسکیں،اس موقع پر ان کے ہمراہ سی ایم او محمد علی بلوچ،صوفی اسحاق پیپلز پارٹی رہنماء یار محمد پھلپوٹو اورمقامی کونسلرز بھی ہمراہ تھے۔