حکومت سندھ نے تقریباً تمام محکموں کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا ہے، ویب پورٹل بھی بن گیا، وزیراعلیٰ سندھ

اب 15 ہزار سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دی جارہی ہے، آئی کیپ کے تحت نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:56

حکومت سندھ نے تقریباً تمام محکموں کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا ہے، ویب پورٹل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے تقریباً تمام محکموں کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا ہے، ویب پورٹل بھی بن گیا۔ اب 15 ہزار سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دی جارہی ہے۔ وہ آئی کیپ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ویمن کمیٹی کے تحت نجی ہوٹل میں منعقدہ اسکیلنگ دی فورتھ انڈسٹریل ریولوشن سمٹ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

سمٹ کا مقصد فورتھ انڈسٹریل ریولوشن کے عالمی تناظر میں خواتین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں وہ اپنے شعبے کے ماہرین کے مکالمے اور تجربات سن سکیں۔ تقریب میںورلڈ بینک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس افرادی قوت بڑی تعداد میں موجود ہے، افرادی قوت سے ہی چین پاور بنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کام میں بہتری لارہی ہے، آئی کیپ کی تجاویز کا بھی خیرمقدم کریں گے۔

سندھ میں لینڈ ریکارڈ اب بہتر ین ہو گیاہے۔فنانس ڈپارٹمنٹ کا پورا مالی ریکارڈ ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سمٹ کے انعقاد پر آئی کیپ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ویمن کمیٹی کی کوششوں کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی کیپ ریاض چامڈیا نے کہا کہ آئی کیپ اس پیشے میں دنیا بھر میں ہونے والی جدت سے پاکستان کے پروفیشنلز کو آگاہ کرتا رہا ہے اور یہ ایونٹ بھی ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوںکو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس موقع پر صدر آئی کیپ ریاض چامڈیا نے سید مراد علی شاہ کو تہنیتی شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پر نائب صدر آئی کیپ ساؤتھ فرخ رحمان ، سی او او اور سیکریٹری آئی کیپ عبدالمالک اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان ورلڈ بینک پیچامتھو ایلنگووین Patchamuthu illangovan نے کہا کہ پاکستان کو ہائی اِنکم گروپ میں میں شامل ہونے کے لیے اپنی مجموعی شرح نمو کو 8 فیصد تک لانا ہوگا۔

تیز ترقی کے لیے پاکستان کو شرح آبادی ایک فیصد پر لانی ہو گی۔ چئیرمین یو این کمیٹی پروفیسر عطا الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں مزید تیزی سے آگے جانا ہو گا تاکہ دنیا کے ساتھ چل سکیں۔ چئیرپرسن آئی کیپ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ویمن کمیٹی حنا عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم انڈسٹری کے ہر شعبے میں ویمن امپاورمنٹ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں چیف فنانشل منیجمنٹ آفیسر و ڈائریکٹر پالیسی و کنٹری سروسز ورلڈ بینک جنیفر کے تھامسن نے وڈیو پیغام کے ذریعے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ویمن کمیٹی کے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ ابتدائی سیشنز کے پینل ماہرین میں آئی بی ایم پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر غضنفر علی، صدر پاشا جہاں آرا، منیجنگ پارٹنر ڈیلوٹی سید اسد علی شاہ، سی ای او پاکستان بزنس کونسل احسان ملک، بانی و سی ای او انگیج کنسلٹنگ پال کیزر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :