ہم نے دہشتگردی کم کی،اب پھردہشتگردی نے سراٹھانا شروع کردیا،نوازشریف

صدرن لیگ کی زیرصدارت لندن میں اجلاس،سیاسی ومعاشی صورتحال اورآئندہ عام انتخابات پرتبادلہ خیال،ملک بدحالی کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا،سی پیک منصوبے اوراسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 دسمبر 2017 18:38

ہم نے دہشتگردی کم کی،اب پھردہشتگردی نے سراٹھانا شروع کردیا،نوازشریف
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 دسمبر 2017ء ) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت لند ن میں پارٹی قیادت کااعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں سیاسی و معاشی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کی مہم پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیرخارجہ خواجہ آصف ، اسحاق ڈار، مریم نوازسمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں امریکی فیصلے کیخلاف فلسطین کی بھرپور حمایت جاری رکھنے اور اوآئی سی کے اجلاس پرمکمل عملدرآمد کرنے کا عزم بھی کیاگیا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کہا کہ پاکستان ترقی کی ڈگرپرچل رہاتھا اب مشکلات آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کے موجودہ حالات خوش کن نہیں ہیں۔

ملک بدحالی کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ بھی نیچے کی طرف جارہی ہے۔سٹاک ایکسچینج 54 سے کم ہوکر37 ہزارپوائنٹس پرآچکی ہے۔ یہ معاشی اعشاریے بہت اہم ہیں۔ یقیناً یہ بہت افسوسناک صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ایسے فیصلے انتشار اومعاشی بدحالی کاباعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 4سال محنت کرکے بجلی کی کی کمی کو دور کیا۔

نوازشریف نے کہا کہ سی پیک منصوبے بھی سست روی کاشکارہیں۔دہشتگردی نے بھی پھرسراٹھانا شروع کردیا ہے۔ جبکہ ہم نے دہشت گردی کو بھی کافی حد تک کم کردیا تھا۔ سب چیزیں نشاندہی کررہی ہیں کہ ملکی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد اتوار کووطن واپس آنے کافیصلہ کیاہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے غالب کا شعر بھی سنایا کہ ’’ زندگی کچھ اس طرح سے گزری غالب،ہم بھی کیایاد کریں گےخدارکھتےتھے‘‘۔