نواز شریف کا 17 دسمبر کو لندن سے وطن واپسی کا فیصلہ

مریم نواز بھی ساتھ آئیں گی ، 19 دسمبر کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:31

نواز شریف کا 17 دسمبر کو لندن سے وطن واپسی کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 17 دسمبر کو وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن گئے تھے۔

(جاری ہے)

(ن) لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے 17نومبر بروز اتوار کو وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کے ہمراہ مریم نواز بھی وطن واپس آئیں گی۔نواز شریف نے وطن واپسی پر پارٹی اجلاس طلب کیا ہے جبکہ وہ 19 دسمبر کو احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :