انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹیں گنواکر 305 رنز بنالئے

دونوں کھلاڑیوں نے دن کے اختتام تک اسکور چار وکٹ پر 305 تک پہنچا دیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:12

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) ڈیوڈملان کی شاندار سنچری اور جونی بیرسٹو کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹیں گنواکر 305 رنز بنالئے ،ڈیوڈ ملان110 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی لیکن 26 کے مجموعے پر الیسٹر کک آئوٹ ہوگئے،89 کے اسکور پر جیمز ونس بھی چلتے بنے ،کپتان جوروٹ کی اننگز بھی صرف 20 رنز پر تمام ہوگئی۔

انگلینڈ کا اسکور 131 رنز ہوا تو اسٹون مین بھی 56 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے ،ْاس کے بعد ڈیوڈ ملان اور جونی بیرسٹو نے ٹیم کو سنبھالا ، دونوں نے شاندار اسٹروک کھیلے ،بیرسٹو نے ففٹی مکمل کی جبکہ ملان نے ناقابل شکست سنچری بنائی۔دونوں کھلاڑیوں نے دن کے اختتام تک اسکور چار وکٹ پر 305 تک پہنچا دیا ۔ڈیوڈ ملان 110 اور بئیر اسٹو 75 رنزبنا کر ناٹ آئوٹ رہے ،آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :