پاکستان نے ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:12

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان نیہانگ کانگ کو شکست دیکر ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ،ْ پاکستان کے محمد اختر نے 49 گول اسکور کیے ۔کوالالمپور میں جاری چمپئن شپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 38 کے مقابلے 66 گولزسے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے محمد اختر نے 49 گول اسکور کیے ، عابد علی نے عمدہ کھیل پیش کیا۔چمپئن شپ میں یہ پاکستان کی مسلسل تیسری فتح ہے اور 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ،ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں 49 گول کرنے والے محمد اختر اب تک تین میچز میں سب سے زیادہ 155گول کرچکے ہیں۔ایونٹ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ (آج) جمعہ کو میزبان ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :