مقبوضہ کشمیر میں ایک اور حاضر سروس بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:12

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک اور حاضر سروس بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع جموں میں پورا بارڈر میں تعینات لانس نائیک پرویش کمار مشرا نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار خود کشی کرلی۔34سالہ کمار کا تعلق 118میڈیم ریجمنٹ سے تھا اور پورا تھانے کی حدود میں واقع چھالا گاوں میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ کمار نے اپنے سر میں دو گولیاں مار کر زندگی کا خاتمہ کیا اور اس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارتی فوج میں اہلکاروں کے خودکشی کرنے کا رجحان بڑھنے لگا اور وزارت دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 3دن میں ایک اہلکار خودکشی کرتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم جنوری 2014 سے 31 مارچ 2017 تے کے دوران تینوں مسلح افواج میں ہر 3 دن میں ایک فوجی نے خودکشی کی جب کہ خودکشی کرنے والے 80 فیصد اہلکاروں کا تعلق زمینی فوج سے ہے جن کی کل تعداد 276 بنتی ہے جب کہ اسی دوارنیے میں بحری فوج میں شامل 12 اہلکاروں نے خود اپنی جان لے لی۔