اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل میں سعودی عرب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،ْ اسرائیلی وزیر

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:12

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل میں سعودی عرب کو اپنا کردار ادا ..
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) اسرائیلی وزیر برائے انٹیلی جنس اسرائیل کاٹز نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل میں سعودی عرب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن اور انٹیلی جنس اسرائیل کاٹز نے عرب نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ علاقائی امن چاہتے ہیں، اسرائیل فلسطین امن عمل کو آگے بڑھانے میں سعودی عرب کا کردار کلیدی ہوسکتا ہے اور یہ امن عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کا بہترین موقع بھی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کاٹز نے کہا کہ فلسطینی بہت کمزور ہیں اور انھیں سہارے کی ضرورت ہے ،ْسعودی عرب، عرب دنیا کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع میں قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے ،ْوہ تنازعات کے حل کے لئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دیتے ہیں جواب میں سعودی شاہ سلمان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری طور پر ریاض آنے بھی دعوت دیں۔واضح رہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور سعودی حکومت اصولی طور پر فلسطین کے موقف کی تائید کرتا ہے۔