اسد احمد نے اپنی میوزک ویڈیو ’’ری برتھ‘‘ جاری کردی

گلوکار نے اپنی میوزک ویڈیو کی عکس بندی پاکستان کے حقیقی شمالی علاقوں میں کی

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) اسد احمد اور ای ایم آئی پاکستان اسد کی تازہ ترین میوزک ویڈیو ’’ری برتھ‘‘ کی ریلیز کا اعلان کرنے پر نہایت پُرجوش ہیں۔ ان کی البم کا ٹائٹل گیت بمعہ ویڈیو 18 دسمبر 2017 کو ای ایم آئی پاکستان کے تمام سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز یعنی یو ٹیوب، ویوو، ویمیو وغیرہ پر جاری کیا جائے گا۔

’ری برتھ‘ ریکارڈ لیبل کمپنی ای ایم آئی پاکستان نے بنائی ہے اور امان احمد اس کے ہدایت کار ہیں۔ یہ ٹریک، سننے والوں کو شمالی پاکستان کے کچھ غیر دریافت شدہ علاقوں کی سیر کروائے گا۔یہ میوزک ویڈیو وادی ہنزہ، عطا آباد جھیل، خنجرآب پاس، پاسو گلیشیئر، ناران، بابو سر ٹاپ، پاسو مخروط اور ہرنائی پل سمیت متعدد مقامات پر فلمائی گئی۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو ان علاقوں کے بہت سے دم بخود اور نڈر مناظر پر مبنی ہیں جن میں سے ایک منظر میں اسد ایک معلق پل کے درمیان میں کھڑے ہو کر گٹار بجاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ری برتھ کے ہدایت کار امان احمد نے کہا کہ ری برتھ ایک جہاں گشت کے متعلق ویڈیو ہے جو خود کو دریافت کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔ ہم ایک ایسے دوردراز خوبصورت مقام پر اس ویڈیو کو فلمانا چاہتے تھے جہاں ہم اسد احمد کے علاوہ کسی اور کو چلتے پھرتے یا اداکاری کرتے ہوئے نہ دیکھ سکیں۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہم نے شہری علاقوں سے میلوں دور لمبا سفر کیا۔

یہ ویڈیو طویل عدسے پر فلمائی گئی اور انتہائی وسیع زاویے کے مناظر دکھانے کے لیے ڈرون استعمال کیے گئے۔ قدرتی روشنی کو بہترین ممکنہ طریقے سے استعمال کرنے کے لیے ہر مقام کے لیے عکس بندی کا وقت نہایت اہم تھا۔ جہاں تک مکمل تجربے کی بات ہے تو ہم شمالی علاقوں کی خوبصورتی اور وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی سے انتہائی مرعوب ہوئے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ویڈیو پاکستان کے شمالی علاقوں کی ایک خوشگوارمنظر کشی کرے گی اور ایک خطرناک جگہ کے طور پر اس کا تصور تبدیل ہو جائے گا۔

ای ایم آئی پاکستان کے COO اور اس ویڈیو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ذیشان چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقوں کی خوبصورت جگہوں پر اسد احمد کی اداکاری کا خیال نہایت پُرکشش ہے۔ ہمارے لیے اپنے وطن کی خوبصورتی کو نمایاں کرنے اور سامعین کو بصری مہم پر لے جانے کا یہ ایک نادر موقع تھا۔ عنوان ’ری برتھ‘ پاکستان کے آلاتی موسیقی کے مناظر میں ایک پیش رفت اور پاکستانی موسیقی کی صنعت میں بہتری لانے کے ہمارے مسلسل عزائم کا حصہ بھی ہے۔

اسد احمد نے اپنی میوزک ویڈیو کے حوالے سے جائزہ فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام ری برتھ اس وقت سامنے آیا جب 4 سال کے عرصے میں واقعات کے تسلسل نے مجھے اپنے آپ سے روشناس کروایا اور میں نے خود کو دریافت کیا۔ جو ہم ویڈیو میں دیکھتے ہیں یہ ان جذبات کی ترجمانی ہے جسے کیمرے کی آنکھ کے ذریعے پیش کیا گیا جس میں مجھے ملک کے دور دراز علاقوں میں تنہا ہاتھوں میں گٹار لئے سفر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

روشنی کی تلاش میرے شفایابی کے عمل کا اہم حصہ تھا اسی وجہ سے ہم نے ایسے مناظر اور ان تمام جگہوں پر میری موجودگی کو تاہم تنہائی میں دکھایا۔اسد نے مزید کہا کہ میں ویڈیو کے لیے پاکستان کے شمالی علاقہ جات بھی دکھانا چاہتا تھا تاکہ بہت سے ان لوگوں کو وسیع مناظر دکھا سکوں جنہوں نے اب تک اسے نہیں دیکھا یا دریافت نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :