اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ گل بانو کا بلی ٹنگ بازارسے 3دن کے اندر اندر تجاوزات ہٹانے کا حکم

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ محترمہ گل بانو نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پرتجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے بلی ٹنگ بازارمیںریونیو ،ایریگیشن،سی اینڈ ڈبلیو،ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ غیر قانونی تجاوزات ختم کرانے کے لئے تجاوزات کی نشاندہی کردی اور موقع پر مالکان کونوٹس جاری کر تے ہوئے انہیں سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ 3دن کے اندر اندر رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹائیں بصورت دیگر تجاوزات کی زد میں آنے والی املاک بھی بحق سرکار ضبط ہوگی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء گل بانو نے گھمکول شریف ایریامیںکرش مشینوں اور افغان بازار پر بھی چھاپہ ماراجہاں انہوں نے کریانہ سٹورزمیں اشیاء کے معیار اورپرائس چیکنگ کے علاوہ میڈیکل کلینکس کابھی دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر 2افغان باشندوں،ڈاکٹر لال گل کے غیر قانونی اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کلینک چلانے جبکہ نورحسن کے کریانہ سٹور میں زائد المیعاد اشیاء رکھنے پر متعلقہ قانون کے تحت کارروائی کی۔انہوں نے کرش مشین کے مالک شمیم شاہ کو بھی 2دن کے اندر ان کی عدالت میں مستند لائسنس پیش کرنے کی ہدایت کی۔