صحت وصفائی کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں ،عنایت اللہ

صوبا ئی حکومت دیر بالا میں 27 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے آبنوشی اورنکاس آب کے نئے منصوبوںپرجلد کام شروع کرنیوالی ہے تاکہ علاقے کے عوام کو بھی شہری سہولیات مہیا کی جاسکیں ،سینئروزیربلدیات

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ صوبا ئی حکومت دیر بالا میں 27 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے آبنوشی اورنکاس آب کے نئے منصوبوںپرجلد کام شروع کرنے والی ہے تاکہ اس علاقے کے عوام کو بھی شہری سہولیات مہیا کی جاسکیں ۔یہ با ت انہوںنے جمعرات کے روز پشاورمیں ضلع دیر بالا میںپینے کے صاف پانی کی فراہمی اورنکاس آب کے منصوبوںکے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ایم ایس پی عطا ء الرحمن ،تحصیل ناظم دیر بالا میر محزن الدین،تحصیل میونسپل آفیسر دیر بالا باچا زادہ ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایس پی پراجیکٹ کی جانب سے نہارگاہ اورکاشتکارئی دیر بالا میںنکاسی اورپینے کے صاف پانی کے منصوبوںکے بارے تفصیلی طورپر سینئر وزیر کو آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں واٹرٹریٹمنٹ پائلٹ پراجیکٹ، سینی ٹیشن پائپ لائنز اوربحالی ومرمت کا بھی جائزہ لیاگیا ۔

سینئر وزیر نے کہاکہ حکومت صوبے کے مختلف شہروںمیںصفائی ،نکاس آب اور پینے کے صاف پانی کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے۔جس سے پسماندہ علاقوںکے کے عوام کو بھی بہتر شہری سہولیات فراہم ہوںگی ۔انہوںنے کہا کہ صاف پانی کے فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کریںگے اورصوبے میں یونین کونسلز کی سطح پر آبنوشی اورصفائی کے نظام میں مزید بہتری لائیںگے۔ انہوں نے دیر بالا میںموزوں مقامات پر آبنوشی اورنکاس آب کی جاری سکیموں کو بروقت اورمعیاری انداز سے مکمل کرنے کے بھی ہدایت کی ۔سینئر وزیر نے صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے پربھی زور دیا۔اس موقع پرصوبے میں صحت وصفائی کے لئے حکومتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہاگیا۔