ملتان جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے 20 وکلا نے گرفتاری دیدی

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:11

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کے مقدمے میں نامزد وکلا میں سے 20 وکلا نے گرفتاری دیدی۔ملتان کے جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا نے گزشتہ روز سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی ،ْمشتعل وکلا نے عدالت کے شیشے، دروازے اور کھڑکیاں توڑ دی تھیں جس پر پولیس ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے 50 وکلا کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت 9 دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کی بھاری نفری وکلا کو گرفتار کرنے چوک کچہری تو پہنچی تو وکلا نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تاہم اس دوران کئی وکلا نے از خود ہی گرفتاری دے دی جس میں صدر ہائیکورٹ بار شیر زمان قریشی اور سابق صدر بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد وکلا میں سے 20 وکلا نے گرفتاری دی ہے جبکہ وکلا بار کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 40 وکلا نے پولیس کو گرفتاری دی ہے جس میں خواتین وکلا بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :