حکومت فاٹا میں اصلاحات کے نفاذ میں سنجیدہ ہے،اقبال جھگڑا

قبائلی عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،گورنرخیبرپختونخوا

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ حکومت فاٹا میں اصلاحات کے نفاذ میں سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں اتفاق رائے پیدا کیاجارہاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ قبائلی عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں فاٹا میں اصلاحات عمل میں لائے جارہے ہیں تاکہ قبائلی علاقوں کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیاجاسکے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنرہاؤس پشاورمیں پاکستان مسلم لیگ (ن) فاٹا کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیاجنہوں نے فقیرمحمد کی سربراہی میں گورنرسے ملاقات کی۔ملاقات میں فاٹا اصلاحات سمیت ترقیاتی منصوبوں اور دیگرسیاسی امورپربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

گورنرنے کہاکہ فاٹا میں تعمیر نو اور انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت صحت وتعلیم کے اربو روپے کے منصوبوں پرکام جاری ہے اورترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک سی پیک کی تکمیل اور فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے جیسے تاریخی اقدامات میں کسی رکاوٹ کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ وفد نے گورنر کو قبائلی عوام کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا اوران کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنرنے وفد کی معروضات غورسے سنیں اور ان کے حل کیلئے اپنی جانب سے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :