سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کیلئے ائیر فورس کی معاونت بھی درکار ہے،چودھری عبدالغفور

پاکستانی فضائی حدود کی پاسبانی میں فضائیہ کا کردار مثالی اور قربانیوں سے بھرپور ہے، ملک کی حفاظت کیلئے پاکستان کیلئے فضائیہ کے جانباز پائلٹس کی مہارت و مستعدی کامیابی کی ضمانت ہے، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات میں گفتگو پاکستان میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی خوش آئند ہے ،امید ہے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کی قیادت میں شعبے میں مزید ترقی ہوگی،سہیل امان سربراہ پاک فضائیہ

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کی پاسبانی میں فضائیہ کا کردار مثالی اور قربانیوں سے بھرپور ہے۔ ملک کی حفاظت کیلئے پاکستان کیلئے فضائیہ کے جانباز پائلٹس کی مہارت و مستعدی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ایوی ایشن اور سیاحت کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ملک میں سیاحت کی ترقی کے سلسلے میں ہمیں پاک فضائیہ کی معاونت درکا ر ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کی پاسبانی میں فضائیہ کا کردار مثالی اور قربانیوں سے بھرپور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کیلئے پاکستان کیلئے فضائیہ کے جانباز پائلٹس کی مہارت و مستعدی کامیابی کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

ایوی ایشن اور سیاحت کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ملک میں سیاحت کی ترقی کے سلسلے میں ہمیں پاک فضائیہ کی معاونت درکا ر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ سیاحتی تقریبات و نمائشوں میں ائیر شو کا انعقاد کر سکتی ہے جبکہ نلتر میں ہر سال اسکینگ مقابلے بھی منعقد کرواتی ہے۔ پی ٹی ڈی سی کی نلتر میں تیس کنال زمین ہے جس پر ہم ٹورسٹ ریزارٹ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اسکینگ مقابلوں کے شرکا اور دیگر سیاحوں کو قیام و طعام کی سہولیات فراہم کر سکیں اور علاقے میں سیاحت کو فروغ دیا جائے۔

پی ٹی ڈی سی کے اسلام آباد میں زیر تعمیرہیڈ کوارٹر میں نمائش کیلئے دو عددریٹائرڈ جنگی طیارے درکار ہیں۔ اس کے علاوہ ہم فضائیہ سے معاہدہ بھی طے کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ادارے ملک میں سیاحت کی ترقی و ترویج کیلئے باہمی تعاون سے کام کر سکیں۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے چوہدری عبدالغفور خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی خوش آئند ہے اور امید ہے کہ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کی قیادت میں اس شعبے میں مزید ترقی ہوگی۔ انہوں نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔