نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 66 طلباء اور پانچ فیکلٹی ممبرز نے ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 66 طلباء اور پانچ فیکلٹی ممبرز نے ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین نے مہمانوں کی گیلری میں وفد کا خیرمقدم کیا۔