چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی قواعد ضابطہ کار و استحقاقات کمیٹی کو رپورٹس پیش کرنے کیلئے مزید وقت دے دیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ کی قواعد ضابطہ کار و استحقاقات کمیٹی کو تین مختلف معاملات پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے ترقیاتی کام سے متعلق دستاویزات کی عدم فراہمی سے متعلق معاملہ پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید وقت دینے کی درخواست کی۔

انہوں نے پی آئی اے کی کارکردگی پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ سے پوچھی گئی تین رپورٹوں کی عدم فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے اور سول ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پی آئی اے کی کارکردگی پر ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے بھی مزید وقت طلب کیا۔ چیئرمین نے کمیٹی کو مزید 30 یوم کا وقت دے دیا۔

متعلقہ عنوان :