صوابی میں اربوں روپے ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کرکے سابقہ ادوار کے محرومیوں کاازالہ کیا۔اسد قیصر

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ضلع صوابی میں اربوں روپے ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کرکے سابقہ ادوار کے محرومیوں کاازالہ کیا ‘صوابی کو ترقی یافتہ ضلعوں کے ہم پلہ بنا نا میرا مشن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع ہملٹ ضلع صوابی میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ سیکنڈری سکول کی تعمیراتی کام کے افتتاح اور موضع مینئی میں بڑے شمولیت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

جلسے سے تحصیل ناظم سہیل خان یوسفزئی اور پی ٹی آئی کے ضلعی راہنماحاجی رنگیز خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے سپیکر اسد قیصر کی جانب سے جاری کر دہ ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ان منصوبوں سے ضلع بھر کے عوام پر بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے روز گار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ میں نے منتخب ہوتے ہی ضلع صوابی میں تعلیم ،صحت ،آبنوشی کی مدوں میں میگا منصوبوں کا اجراء کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کا جال بچھا یا ۔

انہوںنے کہا کہ بٹاکڑہ میں جلد ٹیکنیکل یونیورسٹی کاقیام عمل میں لایا جارہا ہے ‘این اے 13میں ہر گھر کو سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے ۔میڈیکل کالج،وومن یونیورسٹی کے قیام کے علاوہ متعدد دیگر پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں جن کی تکمیل علاقہ میں خوشحالی کا دورشروع ہو گا ۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت نے سود کے خلاف قانون سازی کی ،سکولوں میں ناظر ہ قرآن اور قرآن باترجمہ پڑھانے کا نظام نافذ کیا ‘حضرت عمرؓ کی شہادت کے دن عام تعطیل کا اعلان کیا ‘مساجد کو سولرلائٹس پر منتقل کیا اور اب مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظائف مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔