ْڈی آئی خان ‘کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوامی مسائل کا حل ممکن بنانا ہے ۔ نعمان افضل

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:03

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے کہاہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوامی مسائل سے آگاہی اور انکا حل ممکن بنانا ہے ‘ صوبائی و ضلعی حکومت لوگوں کو ریلف دینے کیلئے ۔

(جاری ہے)

کوشاں ہے ‘ خواتین سمیت پیش کردہ دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو خاص طور پر عورتوں کو درپیش مسائل سے آگاہی اور انہیں حل کرنے کی غرض سے منعقدہ کی گئی تھی جس میں خواتین نے بھرپور انداز میں شرکت اور اپنے انفرادی و اجتماعی سماجی مسائل پیش کئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تحصیلوںکی سطح پر بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائیگا جس میں عورتوں کی نمائندگی بھی سماجی روایات و اقدار کے مطابق یقینی بنائی جائیگی کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زبیر نیازی ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات و دیہی ترقی موسم خان گنڈہ پور اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی سائیلین نے صفائی‘ نکاسی آب ‘ آبنوشی ‘ تعلیم و صحت ‘ منہگائی ‘ ملاوٹ سمیت دیگر مسائل پیش کئے ۔