صوبائی حکومت نے تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ اعجاز احمد خان

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کی ترویج وفروغ کے لئے سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دی ہے تاکہ ہمار ا آنیوالا معاشرہ اسلامی خطوط پراسطوارہو۔ وہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 4مردان میں مسجد کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

جس میں سکول کے پرنسپل اشرف علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ابضار محمد ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جاوید اقبال ، پیرنٹ ٹیجر کونسل کے چیئرمین محمد اسماعیل باچا ، پیرنٹ ٹیجر کونسل کے ممبران اور علاقہ عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پراعجاز احمد خان نے کہا کہ جب انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان چارج سنبھال کر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 4مردان کا دورہ کیااس میں موجود مسجد 1993سے ضعیف تھی۔

انہوں نے پرنسپل کوکہ ہدایت کی کہ پیرنٹ ٹیجر کونسل کمیٹی فوراًبلا کر مسجد کی از سر نو تعمیر کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں۔ جس پرپیرنٹ ٹیجر کونسل نے فیصلہ دیا کہ مسجد مرمت کے قابل نہیں اور اسکو از سر نو تعمیر کیا جائے کیونکہ نیز طالبعلموں کی تعداد 1800اور اساتذہ کرام کی تعداد 86تک پہنچ چکی ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان نے کہا کہ پیرنٹ ٹیجر کونسل کے فیصلے کے بعد اس مسجد کی تعمیر کا آج باقاعدہ افتتاح ہوا اور انشاء اللہ بہت جلد یہاں کے طالبعلموں اور اساتذہ کرام کیلئے ایک خوبصورت اور عالیشان مسجد تعمیر ہوجائیگی جسکے لئے ابتدائی طور پر ہم نے 20لاکھ روپے ریلیز کردئیے ہیں اور باقی ماندہ فنڈ بھی بہت جلد فراہم کردیا جائیگا اور مسجد کی تکمیل کے بعد یہاں کے طالبعلموں ، اساتذہ کرام اور والدین کا یہ دیرنیہ مطالبہ پورا ہوجائیگا۔

نیز صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع مردان کے مردان سکولوں کیلئے 595.556ملین روپے کی کنڈیشنل گرانٹ بھی منظور ہوچکی ہے جس میں کلاس رومز ، گروپ لیٹرین، بائونڈری وال، واٹر سپلائی سکیمیں ، الیکٹریفیکیشن اور سولر پینلز شامل ہیں جن سے اسی سکول کی تقریباً90فیصد باقی ماندہ سہولیات بھی پوری ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے عملی اقدامات کی بدولت محکمہ تعلیم میں انقلاب برپا ہوچکا ہے ، اساتذہ کرام اور طالبعلموں کی حاضری یقینی ہوچکی ہے اور میرٹ پر قابل اور ذہین اساتذہ کی بھرتی کیسا تھ سرکاری سکولوں کے نتائج میں بہت بہتری آئی ہے جبکہ ناظرہ اور قرآن پاک کی تعلیم بھی لازمی قرار پائی ہے جو کہ موجودہ صوبائی حکومت کا ایک بہت اہم کارنامہ ہے۔

متعلقہ عنوان :