محکمہ زراعت کی جانب سے زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پشاور میں شہیدمحمدوسیم کے ورثاء کو امدادی رقم اورچیک حوالے

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت خیبرپختونخوا محمد نسیم نے جمعرات کے روز زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پشاور میں دہشتگردی کے اندوہناک واقعہ میں شہید ہونے والے کوہاٹ کے نواحی علاقے کچہ پخہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم کے ورثاء کو محکمے کے افسران کی جانب سے 50ہزارروپے نقد جبکہ ماڈل فارم سروسز کے صدر افتخار حسین اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ظہیراللہ نے ماڈل فارم سروسز کی طرف سے 30 ہزار روپے کا امدادی چیک دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی ایگریکلچر محمد نسیم کا کہنا تھاکہ شہید ہونے والے ہم سب کے بچے تھے اور ہم ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ذاتی اور حکومتی سطح پر جتناہوسکااتنا شہدا ء کے لواحقین کوریلیف فراہم کریں گے۔محمد نسیم نے کہاکہ 50 ہزار کوئی بڑی رقم نہیں یہ صرف شہید کے لواحقین ساتھ اظہار ہمدردی ہے۔امدادی رقم شہید وسیم کے چچا اعتبار علی نے وصول کی جبکہ اس موقع پر ناظمین ملک منظر حسین،ملک اشتیاق، ملک بلال حسین،سید نجم الحسن اور ایثارعلی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :