ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:03

․ پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ نجیب اللہ نے اورسیز پاکستانیز پروگرام کے تحت سعودی عرب میں وفات پانے والے تاج محمد سکنہ نصرت خیل کوہاٹ کے خاندان کے افراد میں ڈسٹرکٹ خطیب مفتی شفیع کے شریعت کے مطابق فیصلے کی روشنی میں2لاکھ 5ہزار 2سو روپے کے چیک تقسیم کر دیئے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح انہوں نے ستمبر 2017میں گیس سلنڈر دھماکے میںجاںبحق خاتون کے شوہر حبیب اللہ کو بھی3لاکھ روپے کا چیک دیا۔

اس موقع پر دوسروں کے علاوہ ڈسٹرکٹ فنانس آفیسرکوہاٹ واحد الرحمٰن خٹک اور عمر فاروق قریشی بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم یہ معمولی سی رقم مرحومین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی ہے اور انہیں یہ احساس دلانا ہے کہ ہم سب بحیثیت انسان ان کے دکھ درد اور غم میں برابر کے شریک ہیںاور اس مشکل گھڑی میںوہ تنہا نہیں۔

متعلقہ عنوان :