صوابی ‘ ایم ایم اے کی بحالی ملک و قوم کیلئے نیک شگون ہیں۔ مولانا حمد الله جان

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:03

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) جے یو آئی (ف) کے سرپرست اعلیٰ مولانا حمد اللہ جان ،صوبائی نائب و ضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا ہارون حنفی نے کہا ہے کہ ملک کی سطح پر دینی جماعتوں کی ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے ہونے والا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ دور ایک بار پھر ایم ایم اے کا ہوگا ، ایم ایم اے کی بحالی ملک و قوم کیلئے نیک شگون ہیں ،قوم کو ایم ایم اے کی بحالی مبارک ہو ،یہ اتحاد عوام کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پگڑی اور ڈاڑھی کی توہین کرنے والے ذلیل اور خوار ہونگے ،انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے جے یو آئی کا مئوقف واضح ہے ،انہوں نے کارکنان جمعیت پر زور دیا کہ وہ آنے والے انتخابات کیلئے ابھی سے بھرپور تیاریاں شروع کریں ۔

متعلقہ عنوان :