تنظیم اساتذہ صوابی کی امریکی صدر کی القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمت

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:03

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا کے صدر خیراللہ خواری ،سیکرٹری ڈاکٹر محمد ناصر نے امریکی صدر کے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول رہا ہے یہ فلسطین کا دارالحکومت ہے اسرائیل کا نہیں ،امریکی صدر کا اعلان دیوانے کا خواب ہے ،انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے مسلمانوں اور عالم اسلام کی شدید دل آزادی کی گئی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ اپنا اعلان فوری طور پر واپس لے ۔