ڈی سی صوابی کا مختلف بازاروں کا اچانک دورہ

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم باللہ شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر عابد خان کے ہمراہ صوابی کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کرکے صفائی نہ کرنے پر ہوٹل والوں کے علاوہ غلط پارکنگ اور غلط ڈرائیونگ پر کئی گاڑیوں کو دس لاکھ روپے جُرمانہ کردیا ،انہوں نے مانیری روڈ اور دیگر بازاروں میں ہوٹلوں اور دُکانوں کا اچانک دورہ کیا ،انہوں نے مختلف اشیاء خوردونوش کا معیار ،صفائی اورنرخنامہ چیک کیا ،اس دوران انہوں نے صفائی نہ کرنے پر کئی ہوٹل والوںاور ڈارئیورزکو موقع پر دس لاکھ روپے جُرمانہ کیا اور کہا کہ تمام دُکاندار اور ہوٹل والے صفائی کو یقینی بنائے ،صفائی نہ کرنے پر بھاری جُرمانے عائد کئے جائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں دورہ کرکے صفائی کو چیک کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ کسی کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،دُکاندار مضر صحت اشیاء فروخت کرنے سے گریز کریں ،ہوٹل والے صفائی کا خاص خیال رکھنے کے علاوہ معیاری کھانا عوام کو فراہم کرے ۔