پشاور پولیس کا مختلف تھانہ جات کی حدود میں گرینڈ آپریشن ‘ بھاری مقدار میں منشیات برآمد ‘ متعدد ملزمان گرفتار

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے کینٹ ڈویژن پولیس نے قبائلی علاقہ سے متصل بائونڈری پر واقع منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے منشیات فروشو ں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسرپشاور محمد طاہرخان کی ہدایت پرایس ایس پی آپریشن سجادخان کی نگرانی میں منشیات کی روک تھام کیلئے جاری مہم میں پشاور پولیس نے کینٹ ڈویژن میں ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی زیر قیادت میں اے ایس پی حیات آباد وقار عظیم نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں معاشر ے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کیلئے منشیات فروشوںکے خلا ف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی اور ان کے ٹھکانوں پر چھاپے لگا ئے گئے ان ناکہ بندیوں اور چھاپوں میں آر آر ایف، کیوآر ایف،لوکل پولیس کے جوان، سنیفر ڈاگ اور لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا، ،تھانہ حیات آباد کی حدود میں 3 کلوگرام چرس برآمد کرکی3 ملزمان گرفتار جبکہ تھانہ ٹائون کی حدود میں 29 کلوگرام چرس 2 کلو گرا م افیون ،30 عدد کھلونا نما بم ،60 عدد کارتوس مختلف بور کے برآمد کرکے مقدمات درج کر کے ملزمان کو چالان عدالت کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

منشیات کی روک تھام کیلئے جاری مہم میں تھانہ تہکال کی حدود میں1010 گرام چرس برآمد ،تھانہ شرقی کی حدود میں 1100 گرام چرس برآمد ،تھانہ گلبرک کی حدود میں 95 گرام چرس برآمد ،تھانہ غربی کی حدود میں 300 گرام چرس برآمد ،تھانہ پشتخرہ کی حدود میں ملزم رحیم اللہ ولد فضل امین ساکن شاپ خیل بڈھ بیر ،عارف ولد گل اظہر ساکن باڑہ قمبر خیل سپین ڈھنڈ کے قبضے سے 12 کلو گرام چرس اور 2400 گرام افیون برآمد ،تھانہ ٹائون کی حدود میں ملزم منظر علی ولد محمد بخش ساکن شریف پورہ حافظ آباد کے قبضے سے 12 کلو گرام چرس برآمد،تھانہ تاتارا کی حدو د میں 90 گرام چرس برآمد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :