سکول آف انوسٹی گیشن فیز 3 اور سکول آف ٹیکٹس فیز1 میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) سکول آف انوسٹی گیشن فیز 3 اور سکول آف ٹیکٹس فیز1 میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز کیا گیا جس میں ایس پی کینٹ وسیم ریاض ، آر آر ایف کے ایس پی ساجد خان، اے ایس پی حیات آباد وقار عظیم،ایس ایچ او حیات آباد عبد اللہ جلال ،ایس ایچ او تاتار ا عابد آفریدی،کیو آر ایف اور سنیئفر ڈاگ ،لیڈیز پولیس اور لوکل پولیس نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

موک ایکسر سائز کا مقصد دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے پولیس جوانوں کو ذہنی طورپر تیار کرنا ہے اورکسی بھی ہنگامی حالت میں پولیس کے جوانوں کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موک ایکسر سائز میں پولیس وین اور ریسکیو(1122) ایمبولینس اور امدادی ٹیموںنے حصہ لیا پولیس افسران نے موک ایکسرسائز کے دوران پولیس جوانوں کو اختیا طی تدابیر سے آگاہ کیا موک ایکسر سائز کے دوران مجمع خلاف قانون بنایا گیا اور اس کو منتشر کرنے کیلئے ریہر سل کیا گیا جس میں کچھ افراد کو بھی دھر لیا گیا اور کچھ افراد کو زخمی حالت میں بھی گرفتار کیا گیا انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے پولیس ہر وقت تیار ہے اور ہم اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔