کیپٹل سٹی پولیس کی کارروائی ‘تین بدنام زمانہ شراب فروش ملزمان گرفتار‘لاکھوں روپے کی شراب برآمد

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) صوبائی دارلحکومت پشاورمیںجاری منشیات کے خلاف خصوصی مہم کے دوران کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تین بدنام زمانہ شراب فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد کر لی گئی ‘گرفتار ملزمان پشاور پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں جبکہ اس سے قبل بھی کئی بار گرفتار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخواہ صلاح الدین محسود کی ہدایت پر پشاور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کیا جس کی روشنی میںگزشتہ روز سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کو اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت اندرون شہر بھاری مقدار میں شراب سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میںایس پی کینٹ وسیم ریاض خان، ڈی ایس پی ٹائون عبدالسلام خالد اور ایس ایچ او ٹائون احمد اللہ خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے رحمان بابا روڈ یونیورسٹی ٹائون موٹر کار نمبر VE.995 اسلام آباد کو شک کی بناء پر روک کرتلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے 77 بوتل غیر ملکی اعلٰی قسم شراب برآمد کر کے تین بدنام زمانہ فروش بھائی نورخان اور جاوید پسران حسین عرف حسینے ساکنان ڈبگری حال گلشن اقبال یونیورسٹی ٹائون،محمد یونس ولد محمد مشرف ساکن چترال کو گرفتار کر لیا واضح رہے کہ جاوید ٹائون پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب ہے جبکہاس کے علاوہ دونوں یہ ملزمان پشاور کے دیگر تھانوں کو بھی مختلف کیسز میں مطلوب ہیں ۔

متعلقہ عنوان :