پشاور پولیس کی بروقت کاروائی ،مغوی بچہ بحفاظت بازیاب ،اغواء کار گرفتار

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) پشاور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مغوی بچہ بحفاظت بازیاب کرکے اغواء کارکو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق مدعی جمال ولد جمعہ خان سکنہ چارسدہ حال گجرانوں کندے تہکال بالا نے 13 دسمبر 2017 ء کو تھانہ تہکال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں سپین جماعت سٹاف پر مزدوری کرتا ہوں جبکہ میرے ساتھ مسمی احسان اللہ ولد عبد الرشید بھی وہاں پر مزدوری کیلئے آتا تھا 6 ماہ قبل احسان اللہ نے مجھے 20 ہزار روپے بطور امانت دیئے تھے ایک ہفتہ قبل احسان اللہ میرے گھر آیا اور اپنا امانت مانگا مگر میرے پاس موقع پر دینے کیلئے رقم موجود نہ تھی آج صبح میں مزدوری کر رہا تھا کہ اس دوران میرے چھوٹی بیٹی آکر کہا کہ بھائی شاہ فہد کو ایک آدمی نے اٹھا کر اغواء کر لیا کافی تلاشی و پتہ براری کے بعد معلوم ہوا کہ شاہ فہد کو احسان اللہ نے اغواء کیا ہے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کا جناب سی سی پی او محمد طاہر خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی کینٹ وسیم ریاض خان کی زیر قیادت ، ڈی ایس پی ٹائون عبد السلام خالد ،ایس ایچ او تھانہ تہکال بلال خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے سر توڑ کوششوں اور سائنسی خطوط کے نتیجے میں ملزم احسان اللہ ولد عبد الرشید سکنہ چارسدہ کو ٹریس کرکے پشتخرہ کے علاقے اراضیات سفید ڈھیری نزد پرائمری بوائے سکول سے گرفتار کرکے مغوی بچہ شاہ فہد کو بحفاظت بازیاب کرایا ۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :