چیف جسٹس آزادکشمیر سپریم کورٹ جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی زیر صدارت عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس

سیکرٹری قانون نے عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ و چیئرمین عدالتی پالیسی ساز کمیٹی جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی زیر صدارت عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر جج آزاد جموںوکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان ، جج آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس اظہر سلیم بابر ،سیکرٹری قانون ، انصاف و پارلیمانی امور ارشاد احمد قریشی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

سیکرٹری قانون ارشاد احمد قریشی نے عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔چیئرمین وممبران کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے جوڈیشل اکیڈمی کے قیام کے مسودے کابل بھی زیر غور لایا اور اتفاق کیا گیا کہ جوڈیشل اکیڈمی کا قیام ناگزیر ہے اور وفاقی طرز پر جوڈیشل اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

اجلاس میں نئے تعینات شدہ جج صاحبان کو قبل از سروس تربیت کے حوالے سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ماتحت عدلیہ کے ججز صاحبان کو انتظامی و مالیاتی امور کے حوالہ سے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :