راجہ فاروق حیدر کی چیف سیکرٹری کو آزاد کشمیر میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزارت پانی وبجلی کیساتھ اٹھانے کی ہدایت

محکمہ برقیات ریاست میں بجلی کی ترسیل سے متعلق رپورٹ پیش کرے ،لاسز کم کر کے اپنی ایفیشنسی بڑھائے ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں لوڈ شیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزارت پانی و بجلی سے اٹھائے اور یہ اہم عوامی ایشو حل کرانے کے لیے وفاقی سطح پر پیش رفت کریں تاکہ آزادکشمیر کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے مسائل سے چھٹکارہ مل سکے وزیراعظم آزادکشمیر نے محکمہ برقیات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاست میں بجلی کی ترسیل سے متعلق رپورٹ پیش کرے وزیراعظم آزادکشمیر نے آزادکشمیر میں شیڈول سے زائد لوڈ شیڈنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے یہ معاملہ وفاقی سطح پر اٹھانے کی ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر اعجاز منیر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آزادکشمیر میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی سطح پر رابطہ کر کے یکسو کرائیں تاکہ آزاد کشمیر کے عوام کو لوڈشیڈنگ کے مسلے سے نجات مل سکے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کا ہے کہ پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے اس لیے آزادکشمیر سے بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا ملنا چاہیے محکمہ برقیات لائن لاسز کو کم کر کے اور اپنی ایفیشنسی بڑھائے محکمہ برقیات آزادکشمیر کے لوگوں کے لیے باعث زحمت قطعی طور پر نہیںہونا چاہیے ۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اہلکاران تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ۔