حالیہ برفباری سے آزادکشمیر بھر میں بند ہونیوالی شاہرات کو ہنگامی بنیادوںپر بحال کیا جائے ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی محکمہ شاہرات کو ہدایت

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے محکمہ شاہرات کو ہدایت کی ہے کہ حالیہ برف باری سے آزادکشمیر بھر میں بند ہونے والی شاہرات کو ہنگامی بنیادوںپر بحال کیا جائے تاکہ بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بحال ہو سکے وزیراعظم آزاد کشمیر نے محکمہ شاہرات سے شاہرات کی بحالی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی ہے وزیراعظم آزادکشمیر نے گزشتہ روز محکمہ شاہرات کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں اور برف باری سے جن جن اضلاع میں شاہرات بند ہیںان کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں خاص طور پر وادی نیلم /حویلی /ضلع جہلم ویلی ضلع پونچھ میںبرف باری سے بند ہونے والی شاہرات فوری طور پر بحال کر کے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو رپورٹ پیش کی جائے تاکہ بالائی علاقوں کا شہروں سے زمینی رابطہ بحال ہو سکے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آزادکشمیر بھر میں بارشوں بارشوں اور برف باری سے بند شاہرات کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ راستوں کی بندش سے بالائی علاقوں کے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں اور برف باری سے بند شاہرات کی بحالی کیلئے متعلقہ اداروں سے تعاون کرے شاہرات کی بحالی کیلئے متعلقہ اضلاع کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کارپوریشنز سمیت دیگر مقامی اداروں سے بھی تعاون لیا جائے شاہرات کی بحالی کیلئے تمام محکموں اور اداروں کے پاس دستیاب مشینری کو استعمال میں لایا جائے متوقع مزید برفباری کے دوران شاہرات کی ہمہ وقت بحالی کے لیے تمام ادارے الرٹ رہیں ۔

متعلقہ عنوان :