پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں قران خوانی، حمدو نعت اور حضرت محمد ؐ کی سیرتِ مبارکہ پرتقاریر پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر ،اساتذہ، طلبائو طالبات اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے حاضرین محفل کو بھرپور شرکت پر مبارکباد دی اور بہترین محفل کے انعقاد پرمنتظمین کی کوششوںکو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور امت مسلمہ کی ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئی ۔

متعلقہ عنوان :