چیچہ وطنی، محکمہ جنگلات کی ٹیم کی لکڑی چوری کیخلاف کارروائی ،قیمتی لکڑی سے لدے دو ٹرک پکڑ لیے ،ٹرک ڈرائیور اور ساتھی گرفتار

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) محکمہ جنگلات کی ٹیم نے لکڑی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قیمتی لکڑی سے لدے ہوئے دو ٹرک پکڑ لیے اور ٹرک ڈرائیور اور ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

راشد محمود ایس ڈی ایف او سربراہ ریڈپارٹی سرکل ملتان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محمد سعید تبسم کنز رویٹر ملتان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع سے ملی تھی کہ ہر روز بوریوالہ سے چنیوٹ لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت چوری کر کے فروخت کیے جارہے ہیںجس پر انہوں نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کی سربراہی مجھے سونپی گئی۔

ہم نے گذشتہ شب بوریوالہ روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا اور آج صبح بوریوالہ روڈ بائی پاس چیچہ و طنی کے قریب دوٹرکوں کوقبضہ میں لیا گیا جس پر لاکھوں روپے کے قیمتی درخت (مالیت تقریبا70 لاکھ روپی) کی لکڑی پکڑ کر ڈپو میں بند کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :