ساہیوال ،نور شاہ کے بیوپاری سے ڈاکوئوں نے نقدی ،مو ٹر سائیکل لوٹ لی، ایک ڈاکو گرفتار

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) نوا حی چک 65جی ڈی کے قریب 4ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پربیو پاری سے 33ہزار روپے نقدی اور مو ٹر سائیکل چھین لی اور فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے ۔ایک ڈاکو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نور شاہ کا ایک بیو پاری محمد ندیم قادر آباد سے واپس نور شاہ آرہا تھا جب چک 65جی ڈی کے قریب پہنچا تو آتشی اسلحہ سے مسلح 4ڈاکوئوں نے نقدی،موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو رہے تھے کہ بیو پاری کے شور پر دیہاتیوں نے گھیرا ڈال لیا اور ایک ڈاکو لال شیر نامی کو قابو کر لیا جبکہ اس کے تین ساتھی فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نور شاہ نے مقدمہ 392,393ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزم لال شیر کو حرات میں لے لیا جبکہ دیگر تین ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :