ساہیوال ،مختلف ٹریفک حادثات میں زمیندارا ور دوکاندار سمیت 2افراد جاں بحق ،7شدید زخمی ہوگئے، 3کی حالت نازک

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) یہاںنواح میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک زمیندار رانا جا وید اور ایک دوکاندار سلطان جاں بحق اور 7افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نور شاہ ساہیوال روڈ پر چک 50جی ڈی کے قریب دو مو ٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک زمیندار رانا جا وید 50سالہ جاں بحق ،قصبہ نور شاہ کا 50سالہ شعبان اور اس کی بیوی 35سالہ ثریا شدید زخمی ہو گئے ۔

ساہیوال لاہور روڈ پر قادر آباد کے قریب یو ٹرن پر ایک کار اور مو ٹر سائیکل کے تصادم میں قادر آباد کا دوکاندار سلطان جاں بحق جبکہ لاہور کے مسلم ٹائون کا ایک خاندان 40سالہ نا صر شاہ اس کی بیوی زیب بتول 8سالہ بچہ زوہیب ،قادر آباد کا شفقت شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جن میں سے 3کی نیورو سر جری وارڈ میں حالت نازک ہے۔