کراچی، طالبعلم قتل کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو 3گواہان نے مرکزی ملزم اور شریک ملزم کو شناخت کرلیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) کراچی کے علاقے دودریامیں قتل ہونے والے طالب علم ظافرکے کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو استغاثہ کے 3 گواہان نے مرکزی ملزم خاور برنی اور شریک ملزم عبدالرحمان کو شناخت کرلیا۔تفتیشی افسرنے سیشن عدالت سے خاوربرنی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔جمعرات کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پولیس نے 5 ملزمان خاور برنی عبدالرحمان،حسن برنی، حیدر حسین برنی اور رضا برنی کو شناخت پریڈ کے لئے پیش کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو استغاثہ کے تین گواہان نے خاور برنی اور عبدالرحمن برنی کو شناخت کیا۔گواہان کے مطابق ملزم عبدالرحمن وقوع والے دن ملزم خاور برنی کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ملزم عبدالرحمن برنی نے گاڑی کے شیشے توڑے جبکہ ملزم کا اسلحہ بھی استعمال ہوا۔استفاثہ نے ملزم رضابرنی، حسن برنی اور حیدر حسین برنی کو شناخت سے انکار کیا۔دوسری جانب سیشن عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر ملزم خاور برنی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 12 دسمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم خاور برنی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف تفتیشی افسرنے سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا۔سیشن عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی شناخت پریڈ اور جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو استغاثہ کے 3 گواہان نے مرکزی ملزم خاور برنی اور شریک ملزم عبدالرحمان کو شناخت کرلیا۔تفتیشی افسرنے سیشن عدالت سے خاوربرنی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :