کراچی، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا جرم ثابت ہونے پر دو سابق مختیار کاروں کو 5،5 سال قید کی سزا

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) احتساب عدالت نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا جرم ثابت ہونے پر دو سابق مختیار کاروں کو 5،5 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ جمعرات کو احتساب عدالت میں دوسابق مختیارکاروں کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ناجائز اختیارات کا جرم ثابت ہونے پر دو سابق مختیار کاروں خادم حسین کتریو اور مشتاق سولنگی کو 5 ،5 سال قید کی سزا سنائی۔واضح رہے کہ دونوں مختیارکاروں پر محکمہ ریونیو میں جعلی این او سی جاری کر کے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا جبکہ دونوں کی تعیناتی ملیر کے علاقے اسکیم 33 میں تھی۔

متعلقہ عنوان :