سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارمرزاکیخلاف بدین کے 4مقدمات سے متعلق سماعت نامزد ملزمان کی عدم حاضری کے باعث 27جنوری تک ملتوی

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقارمرزاکیخلاف بدین کے 4مقدمات سے متعلق سماعت نامزد ملزمان کی عدم حاضری کے باعث 27جنوری تک ملتوی کردی۔جمعرات کوکراچی میںانسدادہشت گردی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا اورانکے ساتھیوں کے خلاف بدین میں چارمقدمات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سابق وزیرداخلہ ذولفقارمرزا پیش ہوئے جبکہ دیگرنامزد ملزمان پیش نہ ہوسکے جس کے باعث عدالت نے مقدمات کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا سمیت 54 ملزمان مقدمات میں نامزد ہیں۔ ملزمان پرفرد جرم ہنگامہ آرائی، کارسرکارمیں مداخلت اوردہشت گردی کی مقدمات میں عائد کی جا چکی ہیجبکہ کراچی تھانہ درخشاں میں ہنگامہ آرائی اور کارسرکار میں مداخلت کا ایک مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :