ڈپٹی ڈائریکٹرای او بی آئی ایاز احمد کی تقرری سے متعلق ڈپٹی ڈائریکٹر کی تقرری کی اپیل مسترد

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈپٹی ڈائریکٹرای او بی آئی ایاز احمد کی تقرری سے متعلق اپیل کی سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹرکی گریڈ 21 میں تقرری کی اپیل مسترد کردی ہے۔ جمعرات کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈپٹی ڈائریکٹرای او بی آئی ایاز احمد کی تقرری سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت کہاکہ ایازاحمد بیرون ملک سے ماسٹرزکرکے آئے ہیںاوراعلی تعلیم یافتہ ہیں۔

دوران سماعت جسٹس سجادعلی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹرجنرل ایچ آرگریڈ 21 کے ملازم کی تقرری نہیں کرسکتا ہے۔ گریڈ 21میں تقرری کااختیارصرف وزیراعظم پاکستان کے پاس ہے۔ ہم کسی نیم سرکاری ادارے کی درخواست سن ہی نہیں سکتے۔ عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹرکی گریڈ 21میں تقرری کی اپیل مسترد کردی۔