بلدیاتی اداروں میں بزنس رول نہ دئیے جانے کے باعث انتظامی امور افراتفری کاشکار ،یکساں فیلڈ کے افسران کی عہدوں کے لئے کھینچاتانی جاری

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) بلدیاتی اداروں میں بزنس رول نہ دئیے جانے کے باعث انتظامی امور افراتفری کاشکار ہیں اور یکساں فیلڈ کے افسران کی عہدوں کے لئے کھینچاتانی جاری ہے۔کالعدم 18ٹائونز میں 18 کونسل افسران تعینات تھے۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے نفاذ کے بعد شہر میں 7 کونسلیں رہ گئیں۔بقیہ 11 کونسل افسران اب بھی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ان میں سے کچھ افسران نے اپنے تبادلے دیگر محکموں میں کروالئے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلی عدلیہ کے احکامات کے بعد کونسل افسران کو ہٹانے کے لئے افسران سرگرم ہیں ۔6ضلعی بلدیات اور ڈسٹرکٹ کونسل کراچی میں بعض جگہوں پر دو دو کونسل افسران کام کررہے ہیں تاہم کونسل اجلاس چلانے میں ماہر افسران کونسل کے دیگر افسران پر بھاری ثابت ہورہے ہیں۔موجودہ بلدیاتی سیٹ اپ میں کئی سینئر کونسل افسران اب اسسٹنٹ بن کر رہ گئے ہیں۔ کونسل افسر کی بنیادی قابلیت ایکٹ کو سمجھنا اور اس پر کونسل کو چلانا ہے تاہم ایکٹ سے نابلد کونسل افسران اسوقت بلدیاتی کونسل کے اجلاس چلانے میں مشغول نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :