Live Updates

کراچی میں نئے سیاسی اتحاد کے لئے کوششیں شروع ہوگئیں، عمران خان اور سید مصطفی کمال کے درمیان رابطہ

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) کراچی میں نئے سیاسی اتحاد کے لئے کوششیں شروع ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ، جلد ملاقات بھی متوقع ہے ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے درمیان پر رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور جلد ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیوایم پاکستان سے اتحاد کو پی ٹی آئی رہنمائوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا لیکن اب ایم کیوایم سے نکلی ہوئی نومولود پارٹی پاک سرزمین پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابی اتحاد کے لئے پیش قدمی کس قدر سودمند ثابت ہوگی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات