ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی نے نیب میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کر یا

پیرا گون سٹی کے وکلاء نے سینئر عہدیداروں کی پیشی کیلئے مہلت مانگ لی ،بسم اللہ انجینئرنگ ، انوہی کنسٹرکشن کے وکلاء پیش ہوئے

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے نیب میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کر ادیا،پیرا گون سٹی کے وکلاء نے سینئر عہدیداروں کی پیشی کیلئے مہلت مانگ لی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ ،پیرا گون سٹی ،بسم اللہ انجینئرنگ اور انوہی کنسٹرکشن کے ذمہ داران کو طلب کر رکھا تھا ۔

احد چیمہ ضروری دستاویزات کے ہمراہ نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹر میں تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہوئے اور سوالات کے جوابات دینے سمیت اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا۔پیرا گون سٹی کے وکلاء پیش ہوئے اور عہدیداران کی طلب کے لئے مہلت طلب کی ۔بسم اللہ انجینئرنگ اور انوہی کنسٹرکشن کی جانب سے بھی ان کے وکلاء پیش ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :