شیعہ علماء کونسل کیجانب سے ملک بھر میںآج بیت المقدس کے مسئلہ پر ملک گیر احتجاج ہوگا

فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھرکے تمام شہروں میں احتجاجی پروگرامز ہو نگے، قائدملت جعفریہ

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:01

راولپنڈی /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف آج بروز جمعہ کو ملک گیر احتجاج کیا جا رہا ہے اور آئمہ جمعہ اپنے خطبہ میں امریکی جارحیت کی شدید مذمت کریں گے اور بعد از نماز جمعہ ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں احتجاجی ریلیاں کا انعقاد ہو گا جس میں تمام مسالک کے افراد شامل ہونگے، ریلیوں کے انعقاد کیلئے صوبائی ، ضلعی وتحصیل کے عہدیداران سمیت جے ایس اور کے عہدیداران و کارکنان کو ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بیت المقدس کو اسرائیلی سفارتخانہ تسلیم کرنے پر امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیل کادارالخلافہ تسلیم کرنا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا اعلان انتہائی احمقانہ اقدام ہے۔

(جاری ہے)

۔علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ ہم قبلہ اول کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

امریکی صدر کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینا اور سفارتخانہ منتقل کرنے کا اعلان احمقانہ اقدام ہے، امت مسلمہ کو متحد ہوکر استعماری، صیہونی اور شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، امریکی منافقانہ اور دہرا کردار کھل کر سامنے آگیاہے، مسلم حکمران بھی خواب غفلت سے جاگیں، او آئی سی کو بھی اب متحرک کر دار ادا کرنا ہوگاعلاوہ ازیںاسلامی ممالک اتحادکوترجیحات واضح کرتے ہوئے عملی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :