ماڈل ٹائون میں افسوسناک واقعہ ہوا ، لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے،شہباز شریف

سینیٹ الیکشن وقت پر ہوں گے ، مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی ، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، حکومت نے گیس اور بجلی کے بحران پر قابو پا لیا ہے ، فاٹا پر اختلافات 8سی10دن میں دور ہو جائیں گے،وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:01

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کی،۔ وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن وقت پر ہوں گے ، مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی ، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ،خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے گیس اور بجلی کے بحران پر قابو پا لیا ہے ، فاٹا پر اختلافات 8سی10دن میں دور ہو جائیں گے،شہبازشریف نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں افسوسناک واقعہ ہوا ، ہماری ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کیساتھ ہیں ، لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، سانحہ ماڈل ٹائون کمیشن بنانے کیلئے درخواست دینے کو کہا تھا۔

جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ،سینیٹ الیکشن وقت پر ہوں گے ، مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی ، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن مہم اگلے ماہ شروع ہو جائے گی ، حکومت نے گیس اور بجلی کے بحران پر قابو پا لیا ہے ، مسلم لیگ (ن) اپنی حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہے ، سیاست میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں ، فاٹا پر اختلافات 8سی10دن میں دور ہو جائیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کر لیں گے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں 22ماہ کی تاخیر ہوئی ۔ماڈل ٹائون میں افسوسناک واقعہ ہوا ، ہماری ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کیساتھ ہیں ، لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ ہم نے سانحہ ماڈل ٹائون کمیشن بنانے کیلئے درخواست دینے کو کہا تھا ،17جون2014کو میں نے پریس کانفرنس کی تھی ۔